امید ہے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے، تاہم اس کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی بات چیت کا امکان موجود ہے۔
Load/Hide Comments



