بھارت : انتخابات سے قبل اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی
نئی دہلی: مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو ہندو قوم پرست حکومت سے دور رکھنے کی سازش، انتخابات سے قبل ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مدرسوں سے متعلق 2004ء کا قانون منسوخ کر دیا ، فیصلے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ قانون بھارت کے آئینی سیکولرازم کے خلاف ہے، اس میں حکم دیا گیا ہے کہ طلبہ کو روایتی سکولوں میں منتقل کیا جائے۔یہ ایک ایسا اقدام ہے جو مسلمانوں کو عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت سے مزید دور کرسکتا ہے۔مدرسہ تعلیم بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم سے 25 ہزار مدارس میں پڑھنے والے 27 لاکھ طلبہ اور وہاں پڑھانے والے 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔
Load/Hide Comments