غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید72فلسطینی شہید
غزہ :غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی۔اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ماہ مقدس میں بھی نہتے فلسطینیوں کو سحرو افطار کے دوران بھی بربریت کا نشانہ بنارہی ہے۔
Load/Hide Comments