ترکیہ کا غزہ میں فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار
ترکیہ نے غزہ میں امن منصوبے کے تحت فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکیہ غزہ کے لیے تیار کیے جانے والے امن منصوبے کے تحت فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر کوئی مؤثر امن فریم ورک تشکیل دیا جاتا ہے تو ترکیہ اس میں عملی کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔
Load/Hide Comments



