طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو ایک اور دھچکا، گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئیں
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے ماہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اس وقت خبروں میں آئے تھے جب ان کی کوریوگرافر اور رئیلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
بعد ازاں، بھارتی کرکٹر کو کرکٹ میچز سمیت مختلف تقاریب میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ہمراہ دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
حالانکہ، دونوں ہی مختلف مواقع پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں اور یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔
تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس چیک کیے گئے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ واقعی ایک دوسرے کی فالوور لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔



