لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر ہنگامہ
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین کے خلاف مختلف سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر پرتشدد ہنگامہ آرائی، ایمرجنسی اہلکار پر حملہ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سفارتی احاطے میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



