ٹرمپ کی یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ کنٹرول کی مخالفت کرنے والے ممالک کو درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈنمارک اور اس کے یورپی اتحادیوں پر آئندہ ماہ سے اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے تاکہ گرین لینڈ کے معاملے پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا فروری سے ڈنمارک اور اس کے اتحادی ممالک پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کرے گا، جو بعد ازاں جون سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام گرین لینڈ کے حصول کے لیے دباؤ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
Load/Hide Comments



