ٹرمپ پھانسیوں کی سزاؤں کی منسوخی پر ایرانی حکومت کے مشکور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو مدد راستے میں ہے کی امید دلا کر اور مکمل تیاریوں کے باوجود تاحال ایران پر حملہ نہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا عرب ممالک اور اسرائیلی حکام نے ایران پر فوری حملے سے باز رکھا؟جس پر صدر ٹرمپ نے برملا کہا کہ تاحال حملہ نہ کرنے کا فیصلہ انھوں نے کسی کے دباؤ یا تجویز پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر لیا اور اس کی ایک اہم وجہ بھی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود کو قائل کیا۔ ایران نے کل 800 سے زائد گرفتار مظاہرین کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ جب ایران نے یہ پھانسیاں منسوخ کر دیں تو میں نے بھی حملے کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی تھی۔
Load/Hide Comments



