ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے، پراسیکیوٹر رانا عثمان نے کہا کہ عدالت میں افیسر آف آف دی کورٹ پر ہاتھ اٹھایا، نعیم گجر بار کا صدر ہے یا غنڈہ ہے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی، عدالت کا ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا، کل 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments



