ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے 350 نامعلوم ایرانی فوجیوں کی باقیات کا اجتماعی جلوسِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات منعقد کی گئیں۔تہران میں 110 فوجیوں کی باقیات کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ دیگر 240 فوجیوں کی تدفین ملک کے مختلف شہروں میں کی گئی۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم اور ایران پریس کے مطابق یہ تقریبات حضرت فاطمہ زہرا کے یومِ شہادت کے موقع پر منعقد ہوئیں، جسے ایران میں نامعلوم شہداء کے قومی دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔تہران میں 110 نامعلوم فوجیوں کی باقیات کا جلوس صبح 8 بجے تہران یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے شروع ہوا۔ فوجیوں کی باقیات تابوتوں میں رکھ کر جلوس کی صورت میں شہر کی اہم شاہراہوں سے گزاریں گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں