یورپ کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کرنے کی درخواست پر غور

یورپ کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کرنے کی درخواست پر غور

یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات کے معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے سے متعلق عوامی مطالبے کا باضابطہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مطالبے کے حق میں یورپی یونین کے 12 رکن ممالک کے 11 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے تصدیق شدہ دستخط کیے ہیں، جس کے بعد درخواست یورپی کمیشن کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز اور یورپی کمیشن کے مطابق اس درخواست کے منتظمین نے تمام ضروری تصدیقی مراحل مکمل ہونے کے بعد اسے برسلز میں یورپی کمیشن کے حوالے کیا۔یہ اقدام یورپی شہریوں کی ایک مہم کے تحت سامنے آیا ہے، جس کا عنوان ہے کہ اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان ایسوسی ایشن معاہدہ مکمل طور پر معطل کیا جائے۔یورپی کمیشن کے مطابق اس مہم کے حق میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 17 ہزار 104 تصدیق شدہ دستخط جمع ہوئے۔ یورپی قانون کے تحت کسی شہری درخواست کو باضابطہ غور کے لیے پیش کرنے کی خاطر کم از کم 10 لاکھ تصدیق شدہ دستخط اور کم از کم سات رکن ممالک میں مقررہ تعداد پوری کرنا ضروری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں