ایران پر حملہ ہوا تو جواب سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا، پاسدارانِ انقلاب

ایران پر حملہ ہوا تو جواب سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا، پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جارحیت کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی افواج کی کارروائی کسی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگی۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے ایران کی میزائل صلاحیت اور مسلح افواج کی دفاعی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میزائلوں، فضائی دفاع، ڈرونز اور بحری افواج کے شعبوں میں مکمل طور پر تیار ہے۔ایزدی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی نظام میں اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا ہے، جبکہ ڈرونز اور بحری قوت بھی ملک کے دفاعی نظام کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن کے زمینی اور سمندری اڈے بھی حملوں کی زد میں آچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے بیان میں ان اڈوں، حملوں کے وقت یا نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔پاسدارانِ انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان فوجی کشیدگی اور خطے میں سکیورٹی خدشات برقرار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں