فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ

فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تاریخ میں پہلی بار کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ویڈیو مواد کے لیے ’ترجیحی پلیٹ فارم‘ قرار دے دیا ہے۔فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان نئے معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کریئیٹرز کو 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے دوران خصوصی رسائی دی جائے گی۔یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا اور اس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔میچز 16 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں 11 امریکی، تین میکسیکن اور دو کینیڈین شہر شامل ہیں۔فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے براڈکاسٹ رائٹس رکھنے والے ادارے ٹک ٹاک ایپ پر ایک مخصوص ہب کے ذریعے 104 میچز کے منتخب حصے لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں