’’بابر، کوہلی مقبولیت کے لحاظ سے لیبرون جیمز جتنے بڑے ہیں‘‘

انگلینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر لیام پلنکٹ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو مقبولیت کے لحاظ سے باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز جتنا بڑا قرار دیدیا۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم اور کوہلی امریکا میں کرکٹ کے کھیل فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ دونوں سپر اسٹارز کی مقبولیت باسکٹ بال آئیکن لیبرون جیمز جتنی بڑی ہے، پاک بھارت مقابلوں کیلئے ٹکٹوں کا حصول کی بڑھتی قیمت اس کا عندیہ ہے۔لیام پلنکٹ نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے میں بابراعظم اور کوہلی توجہ کا مرکز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی لوگ مجھ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، جیسے میں ٹکٹ ماسٹر ہوں یا کچھ اور! مجھے لگتا ہے پاک بھارت مقابلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت مزید بڑھے گی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امریکہ میں لوگوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ (این ایف ایل) باسکٹ بال لیگ کو سپر باؤل اسٹیڈیم میں دیکھنے سے زیادہ لوگ پاک بھارت بمقابلہ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں