اروشی روٹیلا نے سیاست میں جانے کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی
ممبئی: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سیاسی میدان میں جانے کا سوال ہوا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سیاست میں جانے کیلئے انہیں ایک ٹکٹ پہلے ہی مل چکا ہے۔اروشی روٹیلا نے بتایا انہیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جائیں یا نہ جائیں۔اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں نے سے بھی مدد مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنی رائے دیں کہ اداکارہ کو سیاست میں قدم رکھنا چاہئے یا نہیں رکھنا چاہئے۔سوشل میڈیا پر اروشی روٹیلا کے انٹرویو پر صارفین مختلف انداز میں دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments