انجلینا جولی کی رفح بارڈر پر امدادی کارکنان سے ملاقات

انجلینا جولی کی رفح بارڈر پر امدادی کارکنان سے ملاقات

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور انسان دوست شخصیت انجلینا جولی نے جمعے کے روز مصر اور غزہ کے درمیان واقع رفح سرحدی گزرگاہ کا دورہ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی نے رفح کوریڈور پر بین الاقوامی ادارے ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں اور غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔انجلینا جولی کے اس اہم دورے میں ان کے ہمراہ امریکی وفد بھی تھا جنھیں مصر کے اعلیٰ حکام نے خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی۔اداکارہ انجلیان جولی نے کہا کہ رفح بارڈر پر غزہ کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دینے والے رضاکاروں سے ملنا میرے لیے باعثِ اعزاز و افتخار ہے۔ریڈ کریسنٹ کے ایک رضاکار نے انجلینا جولی کو بتایا کہ سرحد پر ہزاروں امدادی ٹرک داخلے کے منتظر ہیں لیکن غزہ پر عائد پابندیوں کے باعث امداد کی ترسیل شدید مشکلات کا شکار ہے۔انجلینا جولی نے کہا کہ اس ہنگامی دورے کا مقصد بھی غزہ سے مصر منتقل کیے جانے والے زخمی فلسطینیوں کی حالت اور امداد سامان کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور انھیں حل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں