ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا کارروائی کرے گا، ٹرمپ

ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا کارروائی کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا اور انہیں قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کے لیے تیار ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور فوری کارروائی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو امریکا خاموش نہیں رہے گا۔یہ بیان ایران میں حالیہ شدید احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں گزشتہ تین برسوں کے دوران سب سے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ رپورٹس کے مطابق مختلف صوبوں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں