سوئٹزرلینڈ کی بار میں حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

سوئٹزرلینڈ کی بار میں حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں واقع ایک بار میں سالِ نو کی تقریب کے دوران لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جبکہ 115 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پیش آیا جب بار میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔سوئس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں فرانس کے 8 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں