محبت ایک نہیں کئی بار ہو سکتی ہے: سنبل اقبال کا دعویٰ

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سنبل اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ محبت ایک بار نہیں کئی بار ہو سکتی ہے۔حال ہی میں اداکارہ سنبل اقبال نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے اداکارہ سے ان کے کیریئر سے متعلق سوال کیا جس پر سنبل نے بتایا کہ اداکاری کا مجھے بچپن سے شوق تھا، کالج میں ایک پروگرام ہوا جس کے بعد میں نے آڈیشن دیا اور میری سلیکشن ہو گئی اس طرح میرا اداکاری کا سفر شروع ہوا۔ایک سوال کے جواب میں سنبل کا کہنا تھا کہ دھوکے تو انسان کو زندگی میں ملتے رہتے ہیں، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دھوکہ ملے تو انسان روتا ہے لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ایسے کسی واقعہ پر ہنسی آتی ہے، مگر میرا ماننا ہے کہ انسان کو اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ انسان کے حق میں بہتر فیصلہ کرتا ہے۔محبت سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت دو طرفہ ہونی چاہیے، ضروری نہیں محبت ایک بار ہو، یہ بار بار بھی ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ اپنا رشتہ لمبے عرصے تک چلانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اپنے جیون ساتھی کیساتھ دوستوں والا رشتہ رکھیں، اس طرح زندگی میں خوشیاں اور مٹھاس برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں