سردی نے غزہ میں تباہی مچا دی، بچوں کی اموات کا خطرہ بڑھ گیا، یونیسف کی سنگین وارننگ
جنگ سے تباہ حال غزہ میں شدید سردی، بارش اور طوفانی موسم نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
بے گھر خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں مناسب پناہ، گرم کپڑوں، خوراک اور طبی سہولتوں کی شدید کمی ہے۔ ان حالات میں خاص طور پر بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر موسمِ سرما سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو نومولود اور کم عمر بچوں کی اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



