میسی کے جدید پرتعیش طیارے کی قیمت کیا ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت میں بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی خبروں کے ساتھ ان کا پرتعیش جیٹ بھی سب کی توجہ کا محور بنا رہا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا نجی طیارہ گلف اسٹریم ہے، جو دنیا کے مہنگے اور جدید ترین طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کی سیڑھیوں پر میسی کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ناموں کے ابتدائی حروف درج ہیں۔
میسی نے یہ طیارہ 2018 میں 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا جس کی دم پر ان کا مشہور جرسی نمبر 10 درج ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کے نجی طیارے کے اندر 14 جدید آرام دہ سیٹس، ایک جدید کچن، 2 باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔
اس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ 51 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر رکے نیویارک سے ٹوکیو یا لندن سے سنگاپور تک سفر کر سکتا ہے۔
میسی اس سے قبل بھی ایمبرائر لیگیسی 650 کے مالک رہ چکے ہیں۔



