صدی کے آخر تک تقریباً ہر ملک کی آبادی سکڑ جائے گی، تحقیق میں انکشاف

ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد اتنی کم ہو جائے گی کہ ممالک کے لیے اپنی آبادی کا تناسب برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لانسیٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سنہ 2100 تک 204 میں سے 198 ممالک کی آبادی سکڑ جائے گی، اس کے علاوہ زیادہ تر بچوں کی پیدائشیں غریب ممالک میں ہوں گی۔واشنگٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق سنہ 2100 میں ہر دو میں سے ایک بچہ افریقی صحرائی ممالک میں پیدا ہو گا، تاہم صرف صومالیہ، ٹونگا، نائجر، چاڈ، ساموا ، اور تاجکستان اپنی آبادی کو کنٹرول رکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں