30 ستمبر تک امریکی افواج عراق سے انخلاء کرلیں گی، وزیر اعظم
عراق کے وزیرِاعظم علی الزیدی کے مطابق امریکا کی باقی ماندہ فوجی موجودگی 30 ستمبر 2026 تک عراق سے مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔بغداد نے اس تاریخ کو امریکی قیادت میں داعش مخالف عالمی اتحاد کے فوجی مشن کے خاتمے کی حتمی تاریخ قرار دیا ہے۔امریکی افواج کا انخلا مرحلہ وار جاری ہے اور زیادہ تر امریکی فوجی پہلے ہی عراق کے مختلف اڈوں سے نکل چکے ہیں۔ 30 ستمبر کے بعد عراق کی سکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری عراقی سکیورٹی فورسز کے پاس ہوگی۔بغداد اور واشنگٹن کے درمیان فوجی مشن ختم ہونے کے باوجود اقتصادی اور سکیورٹی تعاون جاری رکھنے کی بات کی گئی ہے۔امریکی فوجی انخلا کا تعلق 2024 میں طے پانے والے اس منصوبے سے ہے جس کے تحت عراق میں داعش کے خلاف امریکی قیادت والے فوجی مشن کو مرحلہ وار ختم کرنا تھا۔عراقی حکومت نے امریکی قیادت والے اتحادی فوجیوں کو 30 ستمبر کے بعد بھی عراق میں رکھنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
