عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فلم کی مرکزی اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہیں اور خوشگوار موڈ میں ہیں۔فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے رواں برس کرسمس میں ریلیز کیا جائے گا۔عامر خان کی نئی فلم میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے اداکار دارشیل سیفرے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ نئی فلم 2007 کی بلاک بسٹر ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ہے اور یہ ایک مختلف موضوع پر ایک کامیڈی ڈراما ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں