آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز 134 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار تھے۔کپتان بین اسٹوکس اور ول جیکس کریز پر موجود تھے جنہوں نے چائے کے وقفے تک 59 رنز بناکر ٹیم کو 16 رنز کی برتری دلوائی۔تاہم چائے کے وقفے کے بعد بین اسٹوکس 50 اور ول جیکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 241 پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 5، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 جبکہ برینڈن ڈوگٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کو جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹریوس ہیڈ 22 اور جیک ویدرالڈ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 23 اور مارنس لبوشین 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں