انڈین ویلزاوپن: کارلوس الکاراز نے دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کیلیفورنیا: سپین کے نامور ٹینس سٹار ، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکارازنے اے ٹی پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکا کی مشہور ریاست کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے حریف ٹینس کھلاڑی اور عالمی نمبر چار ڈینیئل مدویدیف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 1-6 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔20 سالہ الکاراز نے روس کے عالمی نمبر چار ڈینیئل مدویدیف کو ہرا کر گزشتہ سال جولائی میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد اپنا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں