سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں

سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں

سری لنکا میں سائیکلون ڈیٹوا سے ہونے والی تباہی کے بعد بھی امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی ڈیزاسٹرز مینجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔تاحال 130 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔طوفان، بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ کینڈی ضلع متاثر ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک جبکہ 67 لاپتا ہیں۔اس کے بعد بادولا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 35 افراد ہلاک ہوگئے اور 27 افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔اسی طرح ضلع کیگالے میں 9 ماتلے میں 8، نورا ایلیا میں 6 اور امپارا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سیلاب سے ملک بھر میں 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں