بھارتی اداکارہ بائیک حادثے میں شدید زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل
چنئی: تامل انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارون دھتی نیر بائیک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ چنئی کووالام بائی پاس پر اپنے بھائی کے ساتھ سفر کررہی تھیں جب حادثہ پیش آیا۔اداکارہ کی بہن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارون دھتی وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ارون دھتی نیر نے 2014 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کی اور فلم ’شیطان‘ سے انہیں انڈسٹری میں شہرت حاصل ہوئی۔
Load/Hide Comments