واٹس ایپ میں بڑی خامی کی نشان دہی
سیکیورٹی ماہرین نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی کی نشان دہی کی ہے جس نے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کے فون نمبرز کو افشا کر دیا ہے۔پرائیویسی کے اس نقص کو سائبر مجرمان استعمال کرتے ہوئے مشہور ایپ پر موجود صارفین کی شناخت اور ان سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جس کو بعد ازاں مخصوص اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس خامی کی نشان دہی یونیورسٹی آف ویانا اور ایس بی اے ریسرچ کی ایک ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ پرائیویسی میں یہ کمزوری واٹس ایپ کے کانٹیکٹ ڈسکوری میکینزم میں ہے جو صارفین سے ان کے فون مین موجود نمبر کو ایپ کے مرکزی ڈیٹا بیس سے ملانے سے متعلق اجازت طلب کرتا ہے۔
Load/Hide Comments



