امریکی عدالت نے ٹرمپ کو دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا

امریکا میں ایک فیڈرل جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی اہلکار تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ فورسز کی تعیناتی روکنے کا حکم دیا ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ نے مقامی حکام کے قانونی اختیارات یعنی میئر کی اتھارٹی کو نظرانداز کیا ہے۔تاہم یہ حکم فوری مؤثر نہیں ہے، جج نے فیصلہ 21 دن کے لیے موخر کیا ہے تاکہ انتظامیہ اپیل دائر کرسکے۔مقدمہ ڈی سی کے اٹارنی جنرل برایان شوالب نے دائر کیا تھا جن کا موقف ہے کہ فوجی تعیناتی شہر کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں