جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر میں اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا
مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ڈومینیک مسٹیریو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انٹرکونٹی نینٹل ٹائٹل جیت لیا۔
اپنے 23 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر میں پہلی مرتبہ انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیت کر جان سینا نے کیریئر کا گرینڈ سلیم مکمل کرلیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے کیریئر میں کم از کم ایک مرتبہ یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ، انٹر کونٹینٹل چیمپئن شپ اور ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنا ہوتا ہے۔
ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا گرینڈ سلیم مکمل کرنے والے 25ویں ریسلر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل شان مائیکل، ٹرپل ایچ، رومن رینز، سیٹھ رولنز اور رومن رینز سمیت دیگر ریسلرز بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



