ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی سخت شرائط رکھ دیں
ایران کی سپریم نیشنل سiکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے نئی اور سخت شرائط رکھ دی ہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے کونسل کے سیکریٹری اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد باقر ذوالقدر کا بیان نشر کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا اپنے رویے کی اصلاح نہیں کرتا۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زور دیکر کہا کہ امریکا کو مستقبل میں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی دینے سے مستقل طور پر گریز کرنا ہوگا۔کونسل نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ امریکا ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف جنگ مکمل طور پر ختم کرے۔ جس میں حزب اللہ، حماس اور حوثی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری امریکی فوجی دباؤ اور کارروائیوں کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز کو معمول کے مطابق کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
