امریکہ نے بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا
امریکہ نے ایران عمان معاہدے کے پیش نظر بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران کی جانب سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت بحال کرنے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں وہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ اٹھا لے گا۔
Load/Hide Comments
