برطانیہ: 97 سالہ خاتون نے وِنگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

برطانیہ; 97 سالہ خاتون نے وِنگ واکنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

برطانیہ کی 97 سالہ بیٹی برومیج نے فالج سے صحت یاب ہونے کے صرف ایک سال بعد ایک بار پھر وِنگ واکنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
چیلٹنہم سے تعلق رکھنے والی بیٹی برومیج نے منگل کے روز 97 سال اور 127 دن کی عمر میں آر ایف سی رینڈ کومب ایئر فیلڈ میں چلتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر کامیاب ونگ واکنگ کی، جس کے بعد وہ دنیا کی معمر ترین خاتون ونگ واکر کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔
بیٹی برومیج نے پہلی بار 87 سال کی عمر میں ونگ واکنگ کی تھی اور اب تک وہ یہ مہم چھ مرتبہ مکمل کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2022 میں 93 برس کی عمر میں بھی اسی کارنامے کے ذریعے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ یہ سب نہ کریں تو زندگی بہت بور ہو جائے گی۔ وہ گاڑی نہیں چلا سکتیں، نظر بھی کمزور ہے، اس لیے وہ ایسے کام کرنا چاہتی ہیں جو اب بھی کر سکتی ہیں۔
بیٹی برومیج کو اگست 2025 میں فالج ہوا تھا، جس کے اثرات اب بھی ان کی گفتگو پر موجود ہیں۔ اس بار کی ونگ واکنگ کے ذریعے انہوں نے چیلٹنہیم جنرل ہاسپٹل کے اسٹروک یونٹ کے لیے فنڈز بھی جمع کیے، جہاں گزشتہ سال ان کا علاج کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں