کامن ویلتھ گیمز 2026: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی، کئی تاریخی ریکارڈز قائم

کامن ویلتھ گیمز 2026;میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی، کئی تاریخی ریکارڈز قائم

گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2026 کے 10 روزہ مقابلوں کے اختتام پر مجموعی طور پر 215 طلائی تمغے تقسیم کیے گئے۔
آسٹریلیا نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 171 تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر واضح برتری حاصل کی۔ Flora& Fauna
انگلینڈ 29 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ کینیڈا اور بھارت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔
آسٹریلیا نے تیراکی میں 37 طلائی اور مجموعی طور پر 76 تمغے جیتے جہاں میگ ہیرس نے چھ انفرادی گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ Flora& Fauna
اس کے علاوہ ایتھلیٹکس، ٹریک سائیکلنگ اور تھری بائی تھری باسکٹ بال میں بھی آسٹریلیا سرفہرست رہا۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے تجربہ کار تیراک چیڈ لی کلوز نے مردوں کی 4*100 میٹر میڈلے ریلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں 21 تمغے حاصل کرنے والے کامیاب ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ادھر 76 سالہ لوئیس ہوسکنز نے پیرا باؤلز ویمنز پیئرز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر گیمز کی تاریخ کی معمر ترین گولڈ میڈلسٹ بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔
گلاسگو گیمز میں پیرا اسپورٹس کے ریکارڈ 141 تمغے بھی تقسیم کیے گئے جو شمولیتی کھیلوں کی بڑھتی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کامن ویلتھ گیمز 2026 میں صرف ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں