رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ منظرِ عام پر

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بالآخر منظرِ عام پر آگیا جسے بھارتی فلمساز آیان مکھرجی نے بھی فالو کیا ہوا ہے۔رنبیر کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنی دلکش شخصیت اور اداکاری کے جوہر سے لاکھوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اگرچہ رنبیر کپور عوام میں بے حد مقبول ہیں لیکن جب ان کی ذاتی زندگی کی بات آتی ہے تو وہ کافی خفیہ ہے۔اداکار نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے خفیہ اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں جو اُنہوں نے کبھی اپنے مداحوں کے سامنے ظاہر نہیں کیے تاہم رنبیر کپور کے ایک مداح نے اُن کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈھونڈ نکالا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں Reddit پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بالآخر ڈھونڈ لیا ہے۔صارف کے مطابق رنبیر کپور نے اپنا خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ‘RK’ کے نام سے بنایا ہوا ہے، اس کے علاوہ اداکار نے اپنے خفیہ اکاؤنٹ کے Username میں عالیہ بھٹ کی تاریخ پیدائش 15 مارچ اور اپنی تاریخ پیدائش 28 ستمبر لکھی ہوئی ہے جوکہ یہ ہے’reymar_1528’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں