اسرائیل نے رفح کراسنگ نہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ کو کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ رفح کراسنگ پیر کے روز دوبارہ کھول دی جائے گی تاکہ مصر میں مقیم فلسطینی غزہ واپس جا سکیں۔تاہم، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “رفح کراسنگ فی الحال بند رہے گی”۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب حماس اپنے وعدوں پر عمل کرے گی، جن میں یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک پر عمل درآمد شامل ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق، دو سالہ تباہی اور جنگ کے بعد غزہ میں روزانہ اوسطاً 560 ٹن خوراک داخل ہو رہی ہے، جو اب بھی ضرورت سے کہیں کم ہے۔