اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر شدید تشدد

اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر شدید تشدد

فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما اور معروف سیاسی قیدی مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کے تشدد کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکام نے مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور قیدیوں کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مروان برغوثی 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں اور انہیں فلسطین کے سب سے مقبول سیاسی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ مغربی کنارے اور غزہ دونوں علاقوں میں فلسطینی عوام کے درمیان مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں