پاک افغان وزرائے خارجہ کا برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مبارکباد کی کال موصول ہونے کے بعد وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے، تجارت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو بڑھانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد کی جانب سے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ امیر خان متقی نے امید ظاہر کی کہ اسحٰق ڈار کے عہدہ سنبھالنے سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا ہوگا۔
Load/Hide Comments