سعودیہ میں بارش اور ژالہ باری سے صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی
حائل: سعودی شہر حائل میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے عرب کے صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔سعودی عرب کےحائل ریجن کی بڑی شاہراہوں پر ژالہ باری کے باعث سفیدی چھا نے سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ علاقے ابھا میں بھی غیر متوقع موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایسے خشک علاقوں میں بھی برف باری ہوئی ہے، تبوک، الجوف اور مدینہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔دریں اثنا شدید ژالہ باری کے باعث سڑکوں پر برف ہونے سے درجنوں گاڑیاں جمی برف میں دھنس گئیں جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
Load/Hide Comments