قطر کی پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش،تحمل اور مذاکرات کا مشورہ

قطر کی پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش،تحمل اور مذاکرات کا مشورہ

قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں