غزہ کی حکمرانی فلسطین کا داخلی معاملہ ہے،حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی سرپرستی یا مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے معاملات کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کریں گے، کسی بیرونی قوت یا بین الاقوامی فورس کو اس میں کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹرک بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments