اینیمل کی کامیابی کے بعد تریپتی نے اپنا معاوضہ دگنا کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکاری تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کر دیا۔
فلم اینیمل میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر ستاروں میں بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور بھی شامل تھے۔تریپتی نے فلم میں مختصر کردار نبھایا تاہم مداحوں نے اسے خوب سراہا اور پسند کیا، تاہم اب ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔تریپتی دیمری کو فلم بھول بھلیاں 3 میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا معاوضہ دگنا کیا ہے۔
دوسری جانب بھول بھلیاں 3 بنانے والے بھی تریپتی کو انکے مطالبے کے مطابق ادائیگی کے لیے خوش ہیں۔رپورٹس کے مطابق تریپتی نے اینیمل کے لیے 40 لاکھ کا معاوضہ لیا تھا تاہم اب وہ اپنی نئی فلم کے لیے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں