ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے اپنے سفیر واپس بلالیے

ایران نے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق ایک بڑی پیشرفت میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ فیصلہ تینوں یورپی ممالک کی جانب سے ’’ٹرگر میکانزم‘‘ فعال کرنے کے ردعمل میں بطور احتجاج کیا گیا۔ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے E3 اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا کی شرائط ناقابل قبول ہیں۔ ہم دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments