سابق سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی

سابق سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی کار کو حادثہ شمال وسطی شہر انورادھا پورا کے قریب پیش آیا۔تھریمانے کی چوٹ کی صحیح نوعیت کے بارے میں فلحال پتا نہیں چل سکا ہے، لیکن وہ اس وقت انورادھا پورہ ٹیچنگ ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔تھریمانے والی گاڑی میں سوار کم از کم ایک اور مسافر بھی زخمی حالت میں اسی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت لاہیرو تھریمانے زیارت پر تھے۔ ان کی گاڑی مخالف سمت میں سفر کرنے والی لاری سے جاٹکرائی تھی۔لاہیرو تھریمانے سری لنکا کی جانب سے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں