پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، امریکا نے غلط سمجھا، کریملن

کریملن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے بارے میں جو تبصرے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سرکاری میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیے ہیں وہ ان کے استعمال کے کے حوالے سے خطرہ نہیں ہیں اور امریکا پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ریمارکس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا تھا کہ روس، تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔پوٹن کے الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ روسی رہنما ماسکو کے جوہری نظریے کو بحال کر رہے ہیں، ساتھ ہی روس پر یوکرین کے تنازع کے دوران ’لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ‘ جوہری بیان بازی کا الزام لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں