کرکٹر اعظم خان بھی عاطف اسلم کے مداح نکل آئے، گٹار پر آٹوگراف لے لیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان بھی پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کے مداح نکل آئے۔اعظم خان نے انسٹاگرام پر گلوکار کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر ہیں جس میں سے ایک میں وہ گلوکار سے اپنے گٹار پر آٹوگراف لے رہے ہیں۔ایک تصویر میں عاطف اسلم اور اعظم خان ایک ساتھ کھڑے ہیں، اعظم خان نے گٹار جبکہ عاطف اسلم نے ایک بلا تھاما ہوا جس پر کرکٹر نے گلوکار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دستخط کیے ہیں۔کرکٹر نے عاطف اسلم سے ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے ان کے مداح ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں