دنیا کا پہلا کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ناروے میں شروع

دنیا کا پہلا کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ناروے میں شروع

ناروے میں دنیا کی پہلی کمرشل سروس نے کامیابی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کو سمندر کی تہہ میں محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فضا میں کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہے۔
بین الاقوامی آئل کمپنیاں ایکوئینور، شیل اور ٹوٹل انرجیز کے اشتراک سے بننے والا یہ منصوبہ ’’نارتھرن لائٹس‘‘ کہلاتا ہے۔ اس میں یورپ کے کارخانوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مائع شکل میں جہاز کے ذریعے ناروے لایا جاتا ہے، جہاں اسے پائپ لائن کے ذریعے سمندر کی تہہ میں تقریباً ڈھائی کلومیٹر گہرائی تک پہنچا کر مستقل طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔
پہلا کاربن انجیکشن جرمنی کے سیمنٹ پلانٹ سے کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ان صنعتوں کے لیے اہم ہے جنہیں مکمل طور پر “کاربن فری” کرنا مشکل ہے، جیسے سیمنٹ اور اسٹیل۔
اس وقت منصوبہ سالانہ 15 لاکھ ٹن کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ دہائی کے اختتام تک یہ گنجائش 50 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں