اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ مستعفی

اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ مستعفی

نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے خلاف سخت اقدامات اور اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ویلڈکیمپ نے اپنے استعفیٰ میں واضح کیا کہ وہ کابینہ کے دیگر اراکین کو قائل کرنے میں ناکام رہے کہ اسرائیل کے خلاف مزید بامعنی اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ: “میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے، اور اگرچہ ایک کابینہ کے طور پر ہم نے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کے لیے مجھے بار بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ویلڈکیمپ نے کہا کہ نیدرلینڈز کو اپنے سابقہ اقدامات پر شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حالات کے پیش نظر مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں