ٹرمپ نے روسی صدر کو یوکرینی ہم منصب سے ملاقات اور جنگ بندی پر بات چیت کے لیے نئی مہلت دے دی

ٹرمپ نے روسی صدر کو یوکرینی ہم منصب سے ملاقات اور جنگ بندی پر بات چیت کے لیے نئی مہلت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات اور جنگ بندی پر بات چیت کے لیے نئی مہلت دے دی ہے۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کو چند ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ یوکرینی صدر سے ملاقات کریں اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے قصور کس کا ہے۔ میں نے انہیں ملاقات کرنے کا کہا ہے، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صدر پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان فوری ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں